شادی تقریبات سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شادی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرا?مد کا حکم دیا گیا۔اجلاس میں کینسر کے مریضوں کے لیے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دی گئی اور پنجاب میں مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دوران اجلاس نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء کی اصولی منظوری دی گئی اور گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو ڈائریکٹ کیش سبسڈی دینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
کابینہ نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض کرنے، اسموگ کے سدباب کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کرنے، جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی اور سی ای او فیڈمک کی برطرفی اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں فراہمی ونکاسی آب کے منصوبے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط کرنے، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے 10 ارب سیڈ منی دینے، گاڑی کے لیے پلاٹنم کٹیگری نمبر پلیٹ کی فیس 10 لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کاشتکاروں کے لیے پنجاب کے سارے وسائل حاضر ہیں۔ ہم مڈل مین کو کسان کے استحصال کی اجازت نہیں دے سکتے۔