سلمان خان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

سلمان خان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

سلمان خان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ممبئی پولیس کو ایک ایسے واقعے کے بارے میں الرٹ کر دیا گیا ہے جس میں دو نامعلوم افراد نے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کر دی، جہاں بھارتی سپر سٹار سلمان خان رہائش پذیر ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جو کہ مفرور ہے۔ گینگسٹر گولڈی برار کو دھمکیوں کا ذمہ دار بتایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ بشنوئی گینگ اس سے قبل بھارتی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے جس کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار تھا۔

ممبئی پولیس نے اطلاع دی ہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے سامنے ہوا میں گولیاں چلائیں اور پھر موقع سے فرار ہوگئے۔ ایک گولی اس عمارت کی پہلی منزل پر بھی لگی جہاں سلمان خان رہتے ہیں۔ واقعہ میں تیار شدہ پستول استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ سلمان خان کی سیکیورٹی میں گزشتہ سال اضافہ کیا گیا تھا۔

ایران نے اسرائیل حملہ کردیا

ایران کا اسرائیل پر حملہ: عالمی برادری کا ردعمل

Author

اپنا تبصرہ لکھیں