عید کا چاند نظر آگیا، ملک میں کل عید الفطر ہوگی

ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل عیدالفطر منائے جائے گی۔رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں جاری ہے جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہیں۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔پورے ملک سے براہ راست مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کال موصول ہورہی ہیں۔ سرائے عالمگیر، شیخوپورہ اوکاڑہ سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں نے چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو واٹس اپ کی ہیں۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظرآنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود ہیں تاہم بلوچستان کے مختلف شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابرآلود ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کوئٹہ میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، صوبے میں جہاں مطلع صاف ہے وہاں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں