پشین،کرپشن بے نقاب کرنے پر صحافی کیساتھ بدتمیزی

پشین،کرپشن بے نقاب کرنے پر صحافی کیساتھ بدتمیزی

بختیارآباد پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر اللہ یار ڈومکی, نائب صدر لیاقت علی ڈومکی، جنرل سیکرٹری ملک ریاض بلوچ, منظور احمد کٹبار, محمد اسلم مینگل و دیگر عہدداران نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز پشین کے سینئر صحافی ملک نجیب کی جانب سے ڈی ایچ کیو اسپتال پشین میں ڈائیلاسز وارڈ کی بندش اور ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال پشین کی کرپشن بے نقاب کرنے پر ایم ایس کی ایماءپر کلاس فور اسٹاف اور لیب اسٹنٹ کا صحافی ملک نجیب کے ساتھ گالم گلوچ کی گئی جس کی وجہ سے بلوچستان بھر کے صحافیوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے

انہوں نے کہا کہ صحافی کا کام حق و سچ لکھنا اور علاقے کے مسائل کو حکام بالا اور اقتدار کے اعلی ایوانوں تک پہنچانا ہے لیکن کرپٹ ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال پشین کو صحافی کی جانب سے حق و سچ لکھنا انتہائی ناگوار گزرا اور اپنے کرپشن کو چھپانے کےلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے گالم گلوچ پر اتر آئے۔ بختیارآباد پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں نے کہا ہے کہ ہم حق و سچ لکھنے والے صحافی نجیب اللہ ترین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری صحت عبداللہ کاکڑ, ڈی جی ہیلتھ بلوچستان,ڈی آئی جی پشین, ڈی پی او پشین, ڈپٹی کمشنر پشین سے نوٹس لےکر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال پشین کے خلاف فانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

دنیا کے کتنی خواتین کھرب پتی ہیں؟

Author

اپنا تبصرہ لکھیں