امریکی صدر کے طیارے سے صحافی کیا کیا چُرا چکے ہیں؟

امریکی صدر کے طیارے سے صحافی کیا کیا چُرا چکے ہیں؟ دلچسپ رپورٹ

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ خصوصی طیارے سے سامان لینا بند کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی بعض اوقات صدر کے ساتھ خصوصی دوروں پر سفر کرتے ہیں تو طیارے کے عملے کے ساتھ۔ انہیں عام طور پر تحفے کے طور پر صدارتی مہر کے ساتھ M&M چاکلیٹ کے چھوٹے پیکٹ دیئے جاتے ہیں۔ تاہم اب وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کو جہاز سے سامان اتارنے سے منع کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ایسوسی ایشن نے بھی اپنے اراکین کو ایک ای میل بھیجی ہے،

جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ ایئر فورس ون کے پریس کیبن سے اشیاء لینا سختی سے منع ہے۔ ایسوسی ایشن نے اس بات پر مزید زور دیا کہ صحافیوں کے لیے یہ قابل قبول نہیں ہے کہ وہ اشیاء کو یادگار کے طور پر لے جائیں، اور یہ سب جانتے ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب فروری میں امریکی صدر جو بائیڈن کے امریکی مغربی ساحل کے دورے کے بعد ایئر فورس ون کے پریس سیکشن سے کئی اشیاء غائب ہو گئیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایئر فورس ون سے اشیاء غائب ہوئیں۔ صدارتی مہر والے تکیوں سے لے کر فینسی پلیٹوں اور شیشوں تک سب کچھ ماضی میں کئی بار چوری ہو چکا ہے۔

چوری کے بعد اعتکاف میں بیٹھنے والا چور گرفتار

Author

اپنا تبصرہ لکھیں