وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے گھریلو صارفین کے لیے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور آئندہ پانچ سالوں میں گردشی قرضے کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سرکاری پاور پلانٹس (جنکوز) جو سالہا سال سے بند پڑے تھے، ان کی فروخت سے 9 ارب روپے حاصل کیے گئے ہیں جبکہ سالانہ 7 ارب روپے کے اضافی اخراجات ختم ہوں گے۔ مزید اصلاحات کے تحت بجلی چوری کا مکمل خاتمہ اور ڈسکوز کی نجکاری یا پروفیشنلائزیشن پر کام کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے، جس سے قوم کو 3,696 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام اور کاروباری برادری کو فائدہ پہنچے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں