پاک بحریہ کی کثیرالجہتی مشق امن 2025 کی تیاری

پاک بحریہ نے کثیرالجہتی مشق امن 2025 کی تیاری شروع کر دی.

آئی ایس پی آر سے جاری کردہ پیریس ریلیز کے مطابق، پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد میں منعقد ہوئی . کانفرنس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید نے کی . نیول چیف کو فروری 2025 میں ہونیوالی پاک بحریہ کی کثیرالجہتی مشق امن اور امن ڈائیلاگ کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی.

کانفرنس میں بحیرہ ہند میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ، قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کےتحفظ اور سلامتی کے اقدامات پر غور کیا گیا. کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا.

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیول چیف نے ساحلی علاقوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو تیز کرنے پر زور دیا .نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی.

نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا.

امن مشق پاکستان بحریہ کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی بحری مشق ہے جس کا مقصد مختلف ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون، ہم آہنگی، اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔

یہ مشق ہر دو سال بعد کراچی میں منعقد ہوتی ہے اور اس میں دنیا بھر کے متعدد ممالک شرکت کرتے ہیں۔

امن مشق میں شریک بحری افواج مشترکہ آپریشنز، انسداد دہشت گردی، سمندری قذاقی کے خاتمے، اور انسانی امداد جیسے موضوعات پر تربیت حاصل کرتی ہیں۔ اس مشق کا نعرہ “امن کے لیے متحد” ہے، جو عالمی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں