وزیر اعظم محمد شہباز شریف ڈی-8 سربراہ اجلاس میں شرکت کےلئے مصر کےشاہی محل پہنچ گئے، شاہی محل پہنچنے پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم 11 ویں ڈی -8 سمٹ سے خطاب کریں گے جس کا موضوع ’’نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور ایس ایم ایز کو سپورٹ کرنا: کل کی معیشت کی تشکیل‘‘ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شاہی محل آمد کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ تمام ممالک کے سربرہان کے ساتھ گروپ فوٹو ہوئی اور وزیراعظم نے ڈی -8 ممبران سے ان کی نشستوں پر جا کر مصافحہ کیا اور ان کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا.