پی ٹی آئی احتجاج: کن کن شہروں میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ بند ہے؟

پی ٹی آئی کا احتجاج، کن کن شہروں میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ بند ہے؟

پی ٹی آئی احتجاج: کن کن شہروں میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ بند ہے؟

پی ٹی آئی کے احتجاج اور اسلام آباد کیجانب مارچ کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کہیں مکمل اور کہیں جزوی معطل ہے۔ اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں موبائل سروس مکمل بحال ہے جب کہ دونوں شہروں میں ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ لاھور کےداخلی اورخارجی راستوں کے اطراف علاقوں میں موبائل سروس جزوی معطل ہے جب کہ کچھ علاقوں میں واٹس ایپ سروس بھی متاثر ہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں کی بات کریں تو ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ،فیصل آباد، راجن پور، جہانیاں، وہاڑی میں انٹرنیٹ سروس کہیں معطل ہے اور کہیں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہے۔

کے پی میں موبائل فون سروس مکمل بحال ہے مگر بنوں ،پشاور، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹرنیٹ معطل ہے جب کہ کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔ صوبہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس کے استعمال میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور شہریوں کیجانب سے ویڈیو اور آڈیو پیغام رسائی میں مشکلات کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں