پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیاکو بدترین شکست

پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیاکو بدترین شکست

پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیاکو بدترین شکست

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرے ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان آسٹریلیا کو نو وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔پاکستان کیجانب سے حارث رؤف نے آٹھ اوور میں (29) رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم آسٹریلوی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور (35) اوورز میں (163) رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پاکستان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26.3 اوورز میں 169 رنز بنا کر میچ میں فتح حاصل کی اور یوں 100 اوورز کا میچ صرف 61.3 اوورز میں اختتام پذیر ہوگیا۔

پاکستان اننگز
پاکستان کی جانب سے دونوں اوپنرز نے شاندار نصف سینچریاں بنائیں، اکیسویں اوور میں جب پاکستان کا مجموعی اسکور 137 تھا تو صائم ایوب آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 71 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اوپنر عبداللہ شفیق 69 گیندون پر 64 رنز اور بابر اعظم 20 گیندوں پر 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا اننگز
آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بلے باز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، اسٹیوین اسمتھ نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دھواں دھار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد رضوان نے 6 کیچز پکڑے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں