ہفتے میں ایک ساتھ 2 چھٹیاں آگئیں؟
کیا حکومت اس بار نو نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کریگی؟ اس حوالے سےعوام والناس میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ اگر نو نومبر کی تعطیل ہوئی تو 2 چھٹیاں ہوںگی۔ تفصیلات کےمطابق اب جیسے جیسے نو نومبر کا دن قریب آرہا ہے، بہت سے لوگ سوچ رہے ہیں کہ کیا اس دن کو عام تعطیل کے طور پر منایا جائیگا، چونکہ اس بار نو نومبر ہفتہ کو آرہا ہے تو لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا انھیں اس ہفتے 2چھٹیاں ملیں گی؟
تاحال ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم وزارت خارجہ نے (2024) کے آغاز میں تعطیلات کی جو فہرست جاری کی تھی، اس میں نو نومبر اقبال ڈے کو بطور تعطیل بھی شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نو نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پید اہوئے تھے،ہر سال نو نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے،
اس بار شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا (147)واں یومِ ولادت آج منایا جائیگا۔انڈیا میں علامہ اقبال کو شاعر مشرق، ادیب، مفکر، فلسفی اور مسلمانوں کو جگانیوالی شخصیت کے طور پر پہچانا جاتا ہے،انکی ولادت کے موقع پر بھارت میں بھی یوم اقبال یا اقبال ڈے کے نام سے انعقاد کیا جاتا ہے۔ ایک جدید صوفی شاعر کے طور پر اقبال نے اپنی اثر انگیز شاعری کے ذریعے قوم میں انقلابی جذبے کو ابھارا،ان کے ادبی کاموں کا ہسپانوی، چینی، جاپانی اور انگریزی سمیت مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے، جس نے انھیں عالمی سطح پر ایک قابل ذکر فلسفی کے طور پر قائم کیا، وہ اکیس اپریل 1938 کو اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔