آرمی ایکٹ منظور،چیف کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5سال
نیشنل اسمبلی میں ججز کی تعداد میں اضافے کے بعد تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔نیشنل اسمبلی میں آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم کےبل کی شق وار منظوری ہوئی، تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت کو تین سال سے بڑھا کر 5 سال کرنیکا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔اسکے علاوہ سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد (17 )سے بڑھا کر (34) کرنیکا بل منظور کیا گیا جب کہ اسلام آباد ھائیکورٹ کے ججزکی تعداد نو سے بڑھا کر بارہ کرنیکا بل بھی منظور کیا گیا۔نیشنل اسمبلی سے منظور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی بل2024 کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچ کی تشکیل کیلئے ججز کمیٹی میں تبدیلی کردی گئی ہے، ججز کمیٹی میں چیف جسٹس، سینئر ترین جج اور آئینی بینچ کےسربراہ کمیٹی کا حصہ ہونگے۔