انصاف تو ہے ہی نہیں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں
اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی 1 مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں انکا کہنا تھا کہ وہ انصاف کیلئے عدالت نہیں آئیں جب کہیں گے جیل جانیکو تیار ہوں۔عمران خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے منصفوں کی نو مہینوں سے ناانصافی ہو رہی ہے، پورے پاکستان میں عمران خان اور انھیں ناانصافی پر سزا دی گئی، انصاف تو ہے ہی نہیں، وہ عدالت میں انصاف کیلیے نہیں آئیں ہیں۔اس موقع پر بشری بی بی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور کمرہ عدالت میں رونا شروع کردی،
انھوں نے جج محمود افضل مجوکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کمبل ارو دیگر سامان گاڑی میں رکھا ہے، جب آپ کہیں گے وہ جیل جانیکو تیار ہیں۔بشری بی بی کا کہنا تھا کہ انکے وکلا سمیت تمام وکلا صرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے،کسی جج کو نظر نہیں آتا، وہ اب اس عدالت میں نہیں آئینگی کیوں کہ یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔جج محمود افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھوڑی دیر میں ان ضمانتوں پر فیصلہ کرینگے
کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے بات میں عمران خان اور بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس ہوا ہے، امید ہے ائیندہ ہفتے مزید سماعت ہو گی۔،توشہ خانہ ٹو میں انکی اہلیہ کی ضمانت پہلے ہو چکی ہے۔’خان صاحب چند ایک مقدمات باقی رہ گئے ہیں، لاھور میں بھی خان صاحب کے تمام کیسز پر دلائل ہوچکے ہیں۔اب فیصلے انا باقی ہیں، امید ہے نومبر میں ہی تمام کیسز کالعدم ہو جائینگے، عام لیگل پریکٹس یہی ہے جب کیسز بنتے ہیں تو اسکے بعد ضمانت ہی ہوتی ہے۔