قلات لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، اہلکار شہید

قلات لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، اہلکار شہید

قلات لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، اہلکار شہید

قلات کے علاقہ نیچارہ میں لیو یز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں لیویز چوکی پر موجود ایک اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق قلات کے یونین کونسل نیچارہ میں نیچارہ کراس پر لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا فائرنگ سے لیویز چوکی پر موجود لیویز سپاہی عبدالقیوم نیچاری شہید ہوگئے جبکہ رحمت اللہ نیچاری اور محمد عثمان نیچاری زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی شہید و زخمی اہلکاروں کو قلات ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی زرائع کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مزید کارروائی قلات انتظامیہ کررہی ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں