بنگلور ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت 46 رنز پر ڈھیر
بنگلور ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی کرکٹ ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹیسٹ میں اپنے تیسرے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنالیا، نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت 46 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ میں بھارت کے پانچ کھلاڑی صفرپرآؤٹ ہوئے۔، سرفرازخان،ویرات کوہلی ، کےایل راہول، جڈیجا، ایشون صفر پر پویلین لوٹے جب کہ نوبھارتی کھلاڑی ڈبل فیگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے، رہشب پنت نے سب سے زیادہ(20)رنزاسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کیجانب سے میٹ ہنری نے 5اورولیم اور ور کی نے 4وکٹیں حاصل کیں۔