فوت شدہ افراد کے نام جاری سمز کل بند کردی جائینگی

فوت شدہ افراد کے نام جاری سمز کل بند کردی جائینگی

فوت شدہ افراد کے نام جاری سمز کل بند کردی جائینگی

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائینگی۔ پی ٹی اے نادرا سے حاصل ریکارڈ کی مدد سے غیرقانونی سمز کے خلاف ایکشن لے رہاہے۔تفصیلات کے مطابق غیرقانونی سمز کیخلاف پی ٹی اے کا آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، کل سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائینگی.ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز منتقلی کیلیے پندرہ اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی، مہلت کے آخری روز بھی اہلخانہ سمز اپنے نام کرواسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سمز ٹرانسفر کرانےکیلئے فوت شدہ افراد کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ لازمی ہے، فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت،اصلی سم اور سم زیر استعمال ہونیکا ثبوت بھی لازمی ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی اے دوسرے مرحلے میں2017سے پہلے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کرچکا ہے۔ پی ٹی اے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری تقریبا(70)ہزار سمز بھی بلاک کرچکا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں