راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سےمتعلق نیا فیصلہ،اہم خبرآگئی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سےمتعلق نیا فیصلہ،اہم خبرآگئی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سےمتعلق نیا فیصلہ،اہم خبرآگئی

ایس سی او کے اجلاس کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق، چودہ سے 17 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں یہ سروس معطل رہیگی.تفصیلات کے مطابق میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ تیرہ اکتوبر تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلے گی۔ یہ اجلاس پندرہ اور سوکی اکتوبر کو پاکستان، اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جہاں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم شرکت کرینگے.دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک جیسے چین، روس، بیلا روس، کرغزستان، ، قازقستان ،تاجکستان، اور ازبکستان کے وزرائے اعظم اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرینگے.۔

اسکے علاوہ، اجلاس میں ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ بھی شرکت کرینگے.ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران مختلف ممالک سے آنے والے وفود کے سربراہان کے ساتھ اہم دو طرفہ ملاقاتیں کرینگے۔ اس اجلاس میں تجارت، معیشت، ماحولیات، اور ثقافتی و سماجی روابط جیسے اہم مسائل پر خصوصی تبادلہ خیال کیا جائیگا. یہ اجلاس علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں