پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار

ایس سی او کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا، وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر پرائم منسٹر نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شرکاء کی آمدورفت کے دوران شہریوں کو کم سے کم تکلیف پہنچانے کیلیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہبازشریف ایس سی او اجلاس کی صدارت کرینگے،

اجلاس میں چین، بیلاروس،، روس کرغزستان، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شریک ہونگے.ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ ایس سی او میں شرکت کیلیے پاکستان آئینگے، منگولیا کے وزیراعظم اور چیئرمین کابینہ، ترکمانستان کے وزیر خارجہ بھی شرکت کرینگے.دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم سائیڈ لائنز پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں معیشت، تجارت اور ماحولیات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر بھی گفتگو ہوگی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں