اسکول ٹرپ کی بس حادثے کا شکار ، 1 طالبعلم جاں بحق

اسکول ٹرپ کی بس حادثے کا شکار ، 1 طالبعلم جاں بحق

سیالکوٹ سے آئی سکول ٹرپ کی بس شکرپڑیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے کنٹرول کھونے کی وجہ سے پیش آیا جسکے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق جب کہ سات بچے زخمی ہو گئے۔ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنیوالا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے سٹوڈنٹس کے سیالکوٹ واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر دیا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے والا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ہم سکول انتظامیہ اور سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں