ایف بی آر کا 15 اکتوبر سے نان فائلر کی کیٹیگری ختم کرنیکا فیصلہ

ایف بی آر کا 15 اکتوبر سے نان فائلر کی کیٹیگری ختم کرنیکا فیصلہ

ایف بی آر کے چیئرمین راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پندرہ اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائیگی.میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ارشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس انڈر فائل کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، ہمارے ہمسایہ ملک میں نان فائلرز پر کئی پابندیاں ہیں پاکستان میں بھی نان فائلرز کیلئے آگے جاکر بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہوگی۔انھوں‌ نے کہا کہ نان فائلر بڑا مسئلہ ہے لیکن انڈر فائلر اس سے زیادہ سنگین مسئلہ ہے، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ چودہ اکتوبر ہے اور پندرہ اکتوبر سے پاکستان میں نان فائلرز کی کیٹیگری ختم ہوجائیگی.واضح رہے کہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹرانسفارمیشن چند ماہ کا کام نہیں ہے۔سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ کمپنیاں بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، 20، بیس سال سے ایف بی آر افسران کو فیلڈ ورک کے قابل ہی نہیں بنایا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں