پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، سعودی وزیر
اسلام آباد( م ڈ) سعودی وزیر سرمایہ کار خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر سرمایہ کار کا کہنا تھا کہا کہ بزنس فورم کا انعقاد تاجر برادری کے درمیان رابطے کے حوالے سے اہم ہے،
پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دار خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا کہ تجارت بڑھانے کے لیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کیلئےہمیں مل کر کام کرنا پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے اور مذہبی و روحانی تعلق قائم ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں، تجارتی حجم میں اضافہ بڑھتی اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت سعودی وزیر سرکایہ کار کا کہنا تھا کہا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے خطوں میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں،
سعودی عرب میں مقیم کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردار پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب میں ایگزم بینک کے تامر الشطری نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود تامر الشطری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ مذہب اور اقدار پر مبنی قریبی تعلقات قائم ہیں۔