ایران کااسرائیل پر حملہ،امریکا نے بڑابیان دیدیا

ایران کااسرائیل پر حملہ،امریکا نے بڑابیان دیدیا

ایران کااسرائیل پر حملہ،امریکا نے بڑابیان دیدیا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرنے کہا کہ ایران چند سال سے دھشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر ایرانی حملہ بھی دھشت گردی ہے، حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ایران کیطرف سے حملے کے بارے میں کوئی انتباہ نہیں تھا، اب اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، صدر جوبائیڈن نے واضح کر دیا ہے کہ امریکا ہر صورت اسرائیل کیساتھ کھڑا ہے۔ میتھیو ملرنے مزید کہا کہ خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں لیکن حماس مذاکرات کی میز پر نہیں آرہی، حماس کے مذاکرات پر راضی نہ ہونیکی وجہ سے جنگ بندی نہیں ہوسکی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں