علی امین کا برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان، کارکنوں کو بھی جانے کی ہدایت کردی

علی امین کا برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان، کارکنوں کو بھی جانے کی ہدایت کردی

کے پی کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے برہان انٹرچینج سے ہی پشاور واپس روانہ ہوگئے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کیلیے لیاقت باغ پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔لیکن انھوں نے برہان انٹرچینج سے ہی کارکنوں کو واپسی کی ہدایت کردی۔کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ کے پی نے ثابت کیا کہ وہ اول دستہ ہے، یہ حکومت ہمیں آئینی حق نہیں دیتی، پہلے شیلنگ اور پھر فائرنگ کی گئی۔انکا کہنا تھاکہ پنڈی میں وقت ختم ہے تو اب یہی احتجاج کرینگے،

بیرسٹر گوہر سے بات ہوئی احتجاج کا وقت ختم ہوا، پنڈی میں وقت ختم ہے،تو اب یہی احتجاج کرینگے، بانی پی ٹی آئی کا حکم ریڈ لائن ہے،یہ تحریک جاری رہیگی،عمران خان کہیں گے تو اڈیالہ تک جائینگے.پی ٹی آئی کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کی واپسی کے اعلان پر شدید احتجاج کیا اور ارکان اسمبلی اور وزراء کے گاڑیوں کا گھیراؤ کرلیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں