وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور

پرائم منسٹر شہباز شریف کی نیویارک میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور فلسطین اور لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر زور دیا۔

شہباز شریف اور ایرانی صدر کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔2نوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا اور اچھے ہمسایہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیساتھ ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، ایران کے ساتھ روابط اور ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ملاقات میں ایران پاکستان باہمی حمایت اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں