وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصراحمد شیخ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر پیغام دیا کہ میری ٹائم سیکٹرکی بہتری کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں،عالمی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے بھی ہماری کارکردگی کو سراہا،پاک بحریہ بھی میری ٹائم سیکٹر کے مسائل حل کرنے میں ہماری مدد کررہی ہے، مزید تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی اور بلیواکانومی پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں،میری ٹائم سنگل ونڈو کے ذریعے پورٹس کی ڈیجیٹلائیزیشن کا کام جاری ہے، پاکستان میرین اکیڈمی میں عالمی معیار کے جدید ٹریننگ پروگرامز کرائے جارہے ہیں، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ریوینیو میں بھی گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ پچاس فیصد درآمدات گوادر پورٹ کے ذریعے کرنے کا پلان ہے تاکہ بلوچستان خوش حال ہوسکے،سمندری تجارت کے لحاظ سے پاکستان کی لوکیشن اس خطے میں سب سے اہم ہے، پورٹس کی بہتری کے لئے ہر سٹیک ہولڈر کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں