پی آئی اے کی دبئی سے پشاور پرواز کی کراچی لینڈنگ پر وضاحت جاری

پی آئی اے کی دبئی سے پشاور پرواز کی کراچی لینڈنگ اور کراچی سے دبئی پرواز کے ہائیڈرولک کے تکنیکی خرابی پر قومی ائیرلائن انتظامیہ نے وضاحت جاری کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 213 میں دوران پرواز کیبن میں ہوا کا دباؤ کم ہونے کی وارننگ آئی۔جہاز کے کپتان نے ضابطے کے مطابق جہاز کی اونچائی کو 10 ہزار فٹ تک کم کیااور 15 منٹ بعد بحفاظت دبئی لینڈ کرگیا۔دبئی میں جانچ پڑتال کے بعد وارننگ غلط ثابت ہوئی اور ضروری چیکس کے بعد جہاز واپس روانہ کردیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دبئی سے پشاور جانے والی پرواز غلطی سے کراچی آمد کے بے بنیاد اور من گھڑت تاثر ہوابازی سے لا علمی ظاہر کرتی ہے۔جدید ایوی ایشن میں جہاز کا غلطی سے دوسرے ائیرپورٹ پر چلے جانے کا قطعی م امکان نہیں ہے،

مگر اس بارے میں یہ واویلہ کیا گیا کہ کپتان جہاز کو غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی لے گیا۔انھوں نے کہا کہ مذکورہ پرواز کی دبئی میں آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر تاخیر سے روانگی کی وجہ سے عملے کی ڈیوٹی ٹائم لمٹ مقررہ حد سے تجاوز کرگئی تھی۔فضائی حفاظت کے قوانین کے تحت، جہاز کراچی لایا گیا اور عملے کی تبدیلی کے بعد پشاور روانہ کردیا گیا۔ان واقعات کے دوران تمام احتیاطی اقدامات حفظ ماتقدم کے طور پر لئے گئے اور کسی بھی موقع پر کسی قسم کو خطرے کو مول نہیں لیا گیا۔پی آئی اے فضائی حفاظت کے تمام مروجہ بین الاقوامی قوانین و ضوابط پر مکمل طور پر کاربند ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں