لیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو انٹر سروسز انٹیلی جنس کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔ وہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ لیں گے جو ریٹائر ہونے والے ہیں۔عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ایڈجوٹنٹ جنرل کےفرائض سر انجام دے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔ وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹراین ڈی یو اور انسٹرکٹرکمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ الیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں