وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دھشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جب کہ عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دیدیا.جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ پر تھانہ آئی نائن میں درج دھشتگردی کے مقدمے میں علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔انکے وکیل راجہ ظہور الحسن نے علی امین گنڈاپور کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی۔جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پچھلی مرتبہ چار ستمبر کو حاضری معافی کی درخواست دی تھی
اور آٹھ ستمبر کو جلسے میں طبیعت ٹھیک ہوگئی؟عدالت نے عدم پیروی پر علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔عدالت نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، عامر محمود کیانی اور راجہ راشد حفیظ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جب کہ عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دیدیا .عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرکے کیس کی سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کردی۔