بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے اگر ۔۔۔۔۔۔۔، شرجیل میمن نے کیا کہا؟

بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے اگر ۔۔۔۔۔۔۔، شرجیل میمن نے کیا کہا؟

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے آئینی ترمیم کیلئے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جو بلیک میلنگ ہے۔شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے این آر او ٹو مانگ رہے ہیں اور آئینی ترامیم منظور کرانے کیلئے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جو بلیک میلنگ ہے۔ وہ اگر ملک میں آگ لگانیکی سازش میں شامل نہیں اور بے قصور ہیں تو رہا ہو جائینگے.شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران خان پہلے عوام کے سامنے اپنی غلطیوں پر معافی مانگیں، اسکے بعد اگر حکومت انھیں رہا کرتی ہے تو وہ حکومت جانے اور یہ جانیں، لیکن ابھی تو پی ٹی آئی والے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ غنڈے اور بدمعاش ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے پہلے اداروں پر دباؤ دالنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا کے دہشتگرد ہیں۔ جب انکے خلاف فیصلہ آتا ہے تو ججز کیخلاف مہم چلاتے ہیں۔

چیف جسٹس اور آرمی چیف کیخلاف بیہودہ مہم چلائی گئی اور اب پی پی کیخلاف سوشل میڈیا پر بیہودہ مہم چلا رہے ہیں۔ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ہم حق دفاع رکھتے ہیں۔پارلیمنٹیرینز کا کام ہے کہ آئین میں ترامیم یا قانون سازی کریں۔ ہم لوگوں کی بہتری کیلئے ریفارمز چاہتے ہیں،لیکن پی پی چاہتی ہے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق سے آئینی ترامیم کی جائیں۔ پی پی آئین کی خالق جماعت ہے۔ بھٹو نے 73 کے آئین کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا اور صدر زرداری نے 18 ویں ترمیم کے لیے مشاورت اور اتفاق رائے پیدا کیا۔انکا کہنا تھا کہ حکومت یہ مان رہی ہے کہ نمبرز پورے ہونگے تو ہی آئینی ترامیم ہوں گی، لیکن پی ٹی آئی کے دور میں تو بندوق کے زور پر سب کچھ ہوتا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے دور میں قانون سازی، بجٹ منظوری بندوق کے زور پر ہوئی لیکن آج حکومت بندوق کے زور پر کچھ نہیں کر رہی، ہم ایک ایک ممبر کے پاس جا رہے ہیں۔ مولانا صاحب سینئر سیاستدان ہیں اور ہر آدمی اپنی رائے رکھتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں