پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی،1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی،1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم،ایک سو انڈیکس پہلی مرتبہ 82 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرگیا، پندرہ سو سے زائد پوائنٹس کا اِضافہ ، اس وقت 00 انڈیکس 82 ہزار پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آئی ایم ایف سے رواں ماہ قرض پروگرام کی منظوری ملنے کی توقعات پر ایکسٹرنل فنانشل گیپ اور قرضوں سے متعلقہ مشکلات بتدریج کم ہونے، بڑے پیمانے کی صنعتوں کی دواشاریہ 38فیصد کی نمو، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اگلے چار سال میں آٹھ ارب ڈالر کا قرضہ دینے کے عندیے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بڑی نوعیت کی تیزی رہی

جس سے انڈیکس کی 81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں دوفی صد کی کمی بھی کیپیٹل مارکیٹ کی سرگرمیوں پر اثرانداز ہیں جبکہ ٹیکسٹائل فوڈ کیمیکل آٹو اور گارمینٹس سیکٹرز میں ریکوری سے مارکیٹ میں مثبت مومنٹم سے کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ گرین زون میں ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں