نان رجسٹرڈ،اوپن لیٹر گاڑیوں کیخلاف ناکے ٹھنڈے پڑ گئے

نان رجسٹرڈ،اوپن لیٹر گاڑیوں کیخلاف ناکے ٹھنڈے پڑ گئے

نان رجسٹرڈ،اوپن لیٹر گاڑیوں کیخلاف ناکے ٹھنڈے پڑ گئے

محکمہ ایکسائز کی نان رجسٹرڈ، اوپن لیٹر و ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں نہ ہونیکے برابر، سابق ڈائریکٹر آصف چوہدری کے تبادلے کے بعد ناکہ بندی سے روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق نئے ڈائریکٹرموٹرزقمرالحسن سجاد نےناکہ بندی کے آرڈرز پر عملدرآمدکے آرڈر واپس لےلئے،شہر بھر میں کریک ڈاؤن کیلئے ای ٹی اوز کی سربراہی میں آٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

رواں مالی سال میں یکم اکتوبر سے شہر میں ناکہ بندی کا آغاز کیا گیا تھا،کریک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیفالٹرز سے ریکوری میں بڑا اضافہ ہوا تھاموٹرز برانچ میں تعینات متعددافسران کوتبدیل کردیا گیا۔پانچ افسران واہلکاروں کو انتظامی بنیادوں پر ڈی جی آفس رپورٹ کرنیکاحکم دیا گیا، دواسسٹنٹ نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرفرخ اقبال اورفخرالسلام،انسپکٹر ملک خالد،انسپکٹر تنزیلہ اور جونیئرکلرک کاشف زمان کو ڈی جی آفس رپورٹ کا حکم دیا گیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں