بنوں: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پرماموراہلکار فائرنگ سے جاں بحق

بنوں: پولیو ٹیم کی سکیورٹی پرماموراہلکار فائرنگ سے جاں بحق

بنوں کی تحصیل ڈومیل کے مہاجر کیمپ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شھید ہوگیا۔شھید کانسٹیبل کی شناخت نور عالم کے نام سے ہوئی، واقعے کیخلاف پولیس اہلکاروں نے پولیس لائن بنوں کے سامنے دھرنا دیدیا جب کہ چیمبر آف کامرس اور تاجر بھی دھرنے میں شامل ہوگئے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی باجوڑ میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر اور سیکیورٹی پر تعینات 1 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے داتا گنج بخش ٹاؤن یو سی 69 میں پولیو ٹیم پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پولیو ورکرز کو لڑکی نے تشدد کا نشانہ بنایا، پولیو ورکرپر تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی۔فوٹیج کے مطابق پولیو قطرے نہ پلانے پر لڑکی نے پہلے جھگڑا کیا، پھر تشدد پر اتر آئی، تشدد کے دوران خاتون پولیو ورکر کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔اطلاع ملنے کے باوجود پولیس تاخیر سے موقع پر پہنچی، مریم نواز شریف نے پولیو ٹیم پر تشددکی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
واضح رہے کہ ملک بھر کے 115 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آج چوتھا روز ہے ، ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً ایک کروڑ 73 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائےجا چکے ہیں جبکہ پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں