جیل ملازمین کی موجیں ختم، بجلی بلوں میں 10 ہزار سے لیکر 26 ہزار اضافہ کردیا گیا

جیل ملازمین کی موجیں ختم، بجلی بلوں میں 10 ہزار سے لیکر 26 ہزار اضافہ کردیا گیا

بڑھتی ہوئی گیس اور بجلی کی قیمتیں، جیل ملازمین کی موجیں ختم،جیلوں سےملحقہ جیل ملازمین کی رہائشگاہوں پربلزمیں پچاس فی صدسےزائدکااضافہ کردیا گیاچھوٹےملازمین کےبلزمیں55فی صداورافسران کےبلزمیں 45فی صداضافہ کیا گیا،آئی جی جیل آفس نےبلزوصولی کا نیا شیڈول جاری کرکے وصولی کاحکم دیدیا.دستاویزات کے مطابق ایک سےپانچ سکیل کےملازمین کےبلز4688سےبڑھاکردس ہزارکردیئےگئے،چھ سے10سکیل کےملازمین کےبلز6055سےبڑھاکرگیارہ ہزارکردیئےگئے،11سےپندر ہ گریڈکےملازمین کےبلز7053سےچودہ ہزارکردیئےگئے۔گریڈسولہ کےملازمین کےبلز9724سےبڑھاکر17ہزارکردیئےگئے،17سےانیس سکیل کےافسران کےبلز12600سےبڑھاکر22ہزارکردیئےگئے،گریڈبیس اور21کےملازمین کےبلز14400سےبڑھاکر26ہزارکردیئےگئے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں