منی بجٹ کی شکل میں نئے اقدامات لانے کیلئے تیاریاں شروع

منی بجٹ کی شکل میں نئے اقدامات لانے کیلئے تیاریاں شروع

ایف بی آر نے منی بجٹ کی شکل میں نئے اقدامات لانے کیلیے تیاریاں شروع کردیں، ٹیکس اہداف کے حصول اور نان فائلر کیلیے مزید سخت اقدامات، اکاؤنٹ منجمد، گاڑیاں، جائیدادوں کی خریداری پر پابندی سمیت کئی قدغن لگانے کی تجاویز زیرغور ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے منی بجٹ کے ذریعے نان فائلر کیلئے سخت اقدامات اٹھانیکا فیصلہ کرلیا، انفورسمنٹ پالیسی اقدامات کے تحت ٹیکس نادہندگان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کیساتھ انکے گاڑیاں اور جائیداد خریدنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیکس سے بچنے والے لاکھوں افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے، املاک اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگانے اور بجلی و گیس سمیت یوٹیلٹیز کے کنکشن کاٹنے جیسے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں،

یہ اقدام آئی ایم ایف کے ساتھ ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی پروگرام کے تحت پہلی سہ ماہی (جولائی، ستمبر ) کا ہدف حاصل کرنے میں ممکنہ بڑی کمی کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔ایف بی آر نان فائلرز کو 3 کیٹیگری میں تقسیم کرنیکی تجویز بھی زیرغور ہے، جرمانہ سمیت ایف بی آر اہداف نان فائلر پر سخت اقدامات کرنے جارہا ہے، جسکی منی بجٹ کی صورت میں پارلیمنٹ سے منظوری لی جائیگی.ایف بی آر نے تجویز دی ہے کہ غلط یا نامکمل ریٹرن فائل کرنیوالوں پر جرمانہ عائد کرنیکی تجویز ہے، ایف بی آر کو اگست میں ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں 98 ارب روپے کا خسارہ ہوا ٹیکس میں کمی کی صورت مین آئی ایم ایف بھی منی بجٹ کے ذریعے اضافی ٹیکس اقدامات کا مطالبہ کرسکتا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں