صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت

صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت

صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت

وزیراعظم پاکستان اور صدر مملکت نے قائد اعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بابائے قوم کی 76 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک دور اندیش رہنما تھے جنھوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کیا۔انھوں نے کہا کہ پوری قوم کو انکی ان تھک جدوجہد اور حق خودارادیت کیلیے غیر متزلزل عزم پر فخر ہے جس نے لاکھوں مسلمانوں کی قسمت سنواری، ہم برصغیر کے مسلمان ایک علیحدہ وطن کے قیام کیلیے انکی کوششوں کے انتہائی مقروض ہیں

جہاں وہ با عزت طور پر اپنے سیاسی، ثقافتی اور مذہبی حقوق کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔انکا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے اپنی انتھک جدوجہد کی بدولت کروڑوں مسلمانوں کی تقدیر بدل دی، پاکستان کیلیے قائداعظم کا وژن بنیادی طور پر جمہوری تھا، قائد اعظم ایک ایسی ریاست کے خواہاں تھے جہاں تمام شہری قانون کے سامنے برابر ہونگے.آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی کیلیے ’’اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط‘‘ کے اصولوں کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، قائد اعظم کی تعلیمات اور رہنمائی پر عمل کر کے ہم پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔

پرائم منسٹرشہباز شریف
دوسری جانب پرائم منسٹر شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم تاریخ میں ایک ممتاز رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے تحریک آزادی کی ولولہ انگیز قیادت کی جسکی بدولت دنیا کی پہلی اسلامی نظریاتی ریاست کا قیام عمل میں آیا۔انھوں نے کہا جمہوریت، سماجی انصاف اور مساوات کے اصولوں کیلئے انکے غیر متزلزل عزم نے ایک قوم کی بنیاد رکھی جہاں ہر شہری متنوع ثقافتوں کے باوجود ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے۔پرائم منسٹر کا کہنا تھا کہ ہم انکی میراث کا احترام کرتے ہیں اورایک عظیم قوم کیلیے پرعزم جذبے کیساتھ دور حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے قائد کے پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں