علی امین گنڈاپور 8 گھنٹے غائب رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے

علی امین گنڈاپور 8 گھنٹے غائب رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور آٹھ گھنٹے غائب رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے اور ان سے ٹوٹے ہوئے رابطے بھی بحال ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور رات دیر گئے اسلام آباد سے پشاور کیلیے روانہ ہوگئے تھے۔ شاہد خٹک نے علی امین گنڈاپور کے واپس پشاور پہنچنے کی تصدیق کردی۔اس سے قبل مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

تاہم سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے علی امین کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ محفوظ ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔پولیس نے گزشتہ روز اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت، صاحبزادہ حامد رضا شعیب شاہین، اور زین قریشی کو گرفتار کرلیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں