تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کروانیوالے اساتذہ کیلئے اہم خبر

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ کے تبادلوں کیلیے پچاس ہزار پانچ سو 90درخواستیں موصول, اٹھارہ ستمبر تک درخواستوں کی تصدیق کے بعد میرٹ پر آنے ووالےاساتذہ کےتبادلوں کے آرڈرز جاری کردیئے جائینگے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے تبادلوں کیلیے درخواستیں وصول کرنا بند کردی ہیں ۔تبادلوں کیلیے پچاس ہزار پانچ سو نوے درخواستیں موصول ہوچکیں۔

اوپن میرٹ کے تحت 17 ہزارچوراسی اپلیکیشنز موصول ہوئیں۔31000 ایک سو95درخواستیں عارضی ہیں۔مذکورہ درخواستوں پر تب تک تبادلے نہیں ہوں گے جب تک متعلقہ سکول میں کوئی سیٹ خالی نہ ہوجائے۔باہمی تبادلوں کیلیے 2310 اپلیکیشنز آئیں، 6سو25 اپلیکیشنز نامکمل ہیں۔ترقی پانیوالے اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے پانچ ہزار888 اپلیکیشنز موصول ہوئیں۔18 ستمبر تک درخواستوں کی جانچ پڑتال ہوگی۔ جسکے بعد آرڈر جاری ہونگے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں