اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ ، صورتحال کشیدہ، ایف سی طلب

اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ ، صورتحال کشیدہ، ایف سی طلب

پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکاء کیجانب سے اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جسکے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی اور ایف سی کو طلب کر لیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے اسلام آباد میں سنگجانی کی مویشی منڈی میں جلسہ منعقد کیا گیا جسکا وقت شام ساتھ بجے تک تھا، تاہم جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہونے کے باوجود جلسہ جاری رہا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کہا گیا کہ جلسہ منتظمین کو آگاہ کر دیا تھا کہ 7 بجے جلسہ ختم کرنا ہوگا اور این او سی کیخلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائیگی.

جب کہ ایس اوپی پر عمل نہ ہونے پر آئندہ این او سی جاری نہیں کیا جائیگا.مقررہ وقت ختم ہونیکے بعد اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ منتظمین کو انتباہی نوٹس جاری کیا گیا اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل کو جاری کردہ نوٹس میں طے شدہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی۔نوٹس میں بتایا گیا کہ جلسے کی اجازت نامہ میں درج ایس او پیز پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنائیں اور طے شدہ وقت پر جلسہ ختم کرنیکی شرط پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے، کسی بھی معاہدے کی شق کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق عمل کیا جائیگا.

Authors

اپنا تبصرہ لکھیں