اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا یوم بحریہ پر پیغام
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم بحریہ پر پیغام دیا کہ .8 ستمبر کا دن ہماری دفاعی تاریخ کا درخشاں باب ہے،اسپیکر نے پاک بحریہ کے 1965ء کی جنگ کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت کیا.اسپیکر قومی اسمبلی نے 1965ء پاک بھارت جنگ کے دوران ملکی سمندری حدود کا شاندار دفاع کرنے پر پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین ہے.سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے سمندری حدود کے محافظوں کی بھرپور صلاحیتوں پر فخر ہے،
ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں بحری، فضائی اور بری افواج کا کردار قابل تحسین ہے،پاکستان کی بحری، فضائی اور بری افواج بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہیں، پاک بحریہ نے ستمبر 1965ء کی جنگ کے دوران دشمن کی انتہائی اہم دفاعی تنصیبات کو تباہ کر کے اس کے غرور کو خاک میں ملایا، پاک بحریہ نے محدود وسائل کے باوجود نہ صرف اپنی سمندی حدود کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ بھارتی بحری طاقت کو بھاری نقصان پہنچا کر پسپا ہونے پر مجبور کیا،
پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں نے سمندری حدود کا ہمیشہ کامیابی سے دفاع کیا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کے جانباز سمندری حدود کا دفاع کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، قوم اپنی بہادر مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی،ہماری بہادر مسلح افواج نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کرنے والے کو ہمیشہ دندان شکن جواب دیا ہے، قوم کو پاک بحریہ کے سرفروشوں پر فخر ہے