عالمی یومِ خواندگی: صدر آصف زرداری اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں کیا کہا؟جانیے

عالمی یومِ خواندگی: صدر آصف زرداری اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں کیا کہا؟جانیے

صدر آصف علی زرداری نے عالمی یومِ خواندگی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے، تعلیم اور خواندگی ہماری قوم کے مستقبل کی بنیاد ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواندگی ایک بنیادی انسانی اور آئینی حق ہے، تعلیم اور خواندگی ہمارے ملک کے مستقبل کی ضمانت ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے مطابق تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے، آج ہم ہر شہری کو تعلیم فراہم کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ پاکستان نے ناخواندگی کے مسئلے کے پیش نظر قومی تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا، تعلیمی ایمرجنسی کا مقصد اسکول نہ جانے والے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنا، 7 کروڑ بالغ افراد کو تعلیم دینا ہے۔
صدرزرداری نے مزید کہا کہ ہر خواندہ شہری سے اپیل ہے کہ وہ کم از کم ایک ناخواندہ شخص کو تعلیم دے۔ خواندگی میں اضافے کیلئے بے نظیر تعلیمی وظائف دیئے جارہے ہیں، مستحق بچوں کو اعلیٰ ثانوی سطح تک تعلیمی وظائف کی صورت میں مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔صدر کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں لڑکوں کیلئے چارہزار اور لڑکیوں کیلئے 4 ہزار 500 روپے تک فی سہ ماہی وظیفے دیے جا رہے ہیں۔ اس وقت 97 لاکھ بچے بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ کم آمدنی والے خاندانوں کے طلبہ کو 102,000 انڈرگریجوایٹ اسکالرشپس دی گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے عالمگیر حق کے فروغ کے قومی مقصد کیلیئے خود کو دوبارہ وقف کرنا ہوگا۔ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ہر فرد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ خواندگی ایک بنیادی انسانی اور آئینی حق ہے۔ تعلیم اور خواندگی ہمارے ملک کے مستقبل کی ضمانت ہیں۔ خواندگی محض پڑھنے لکھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ یہ بااختیار بنانے، اقتصادی مواقع اور معاشرے میں فعال شرکت کا ایک گیٹ وے ہے۔انکا کہنا تھا کہ آج، ہم تعلیم کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم ایک زیادہ باخبر اور پائیدار قوم کیلیے کوشاں ہیں۔ تعلیم ہمارے معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اس مقصد کے لیے ہم نے ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے طلبہ کے اندراج کی مہم شروع کی ہے، سکولوں میں بچوں کو دوپہر کا کھانا شروع کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اسکول چھوڑنے کی شرح کو کم کرنے اور ہر بچے کو اپنی تعلیم مکمل کرنیکی ترغیب دینے کیلئے وظائف اور دیگر مراعات متعارف کرائی ہیں۔ اس تیزی سے ابھرتی ہوئی دنیا میں، ٹیکنالوجی کے مطابق خواندگی اور مہارتوں کی ترقی ناگزیر ہے۔ حکومت ایک جامع منصوبہ پر عمل پیرا ہے جس سے ٹیکنالوجی ہمارے تعلیمی نظام میں ضم ہو جائے گی، اس بات کا مقصد اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارے نوجوان ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس ہوں۔

انھوں نے کہا کہ نجی شعبے اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں حکومت کی انکوششوں میں برابر کے شراکت دار ہیں۔ مؤثر شراکت داری قائم کرکے، ہم تعلیم کو روزگار اور خود روزگار کے مواقع سے جوڑ سکتے ہیں، جس سے 1 زیادہ مضبوط اور جامع افرادی قوت پیدا ہو سکتی ہے۔ آیئے سبکے لئے خواندگی اور تعلیم کو فروغ کیلئے بحیثیت قوم مل کر کام کریں۔اور اپنے بچوں اور اپنے ملک کا روشن مستقبل بنائیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں