پی ٹی آئی جلسہ: جڑواں شہروں میں کنٹینرز کی بھرمار
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سے سنگجانی کے مقام پر کنٹینر رکھ کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی آج جلسہ کریگی.، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جلسے سے پہلے جلسہ شروع ہوچکا ، انکے اتحادی بھی جلسے میں شریک ہونگے۔پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دئے گئے اور اسلام آباد میں ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کر دیا گیا۔
جلسے سے قبل سنگجانی کے مقام پر کنٹینرز رکھ کر جی ٹی روڈ کو 2نوں اطراف سے ٹریفک کےلیے بند کر دیا گیا جب کہ موٹر وے 26 نمبر چونگی پر اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دیے گئے۔اسکے علاوہ ایکسپریس وے کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگا یئے گئے جب کہ مری روڈکو فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔ 2سری جانب روات ٹی چوک سے راولپنڈی آنیوالے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بندکر دیا گیا جب کہ فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا اور راول پنڈی سے اسلام آباد جانیوالے متعدد راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے میٹرو بس سروس مکمل کو بھی طور پر بند رکھا گیا ہے جسسکے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امنِ عامہ برقرار رکھنے کیلیے اسلام آباد انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہے۔
کون سے راستے کھلے ہیں؟
راول پنڈی اسلام آباد کو ملانے والے متبادل راستے کھلے ہیں، شہریوں کو نائنتھ ایونیو کا راستہ استعمال کرنیکی ہدایت کی گئی ہے، پیرودھائی سے گولڑہ موڑ اسلام آباد کا راستہ بھی کھلا ہے جبکہ ریڈ زون داخلے کیلیے متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ کے راستے سے جانیکی اجازت ہوگی۔ادھر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے باڈر اٹک خورد پولیس چیک پوسٹ پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے جسکے بعد وزیراعلی کے پی کے مشیر بیرسٹر سیف نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ حکومت جلسے سے پہلے این او سی منسوخ کرنیکی کوشش کریگی، ہمیں خدشہ ہے کہ انتظامیہ جلسے کی راہ میں رکاوٹ ڈالیگی مگر این او سی منسوخ ہوا بھی تو جلسہ ہوگا۔