کارساز ٹریفک حادثہ: فریقین کے درمیان معاملات طے پاگئے

کارساز حادثہ: فریقین میں معاملات طے پاگئے

کارساز حادثہ: فریقین میں معاملات طے پاگئے

شہر قائد کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آنیوالے ٹریفک حادثے کے کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے۔جاں بحق آمنہ عارف اور عمران عارف کے ورثا نے حلف نامے تیار کروا لئے، حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کئے جائینگے.حادثے میں جاں بحق ہونیوالے بیٹی باپ کے ورثا کیجانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کرایا جائیگا. این او سی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے عمران عارف کی اہلیہ کی جانب سے جمع کرایا جائیگا. عمران عارف کے بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی کیجانب سے بھی این او سی جمع کرائے جائینگے.حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ہم نے ملزمہ کو معاف کر دیا ہے،

ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا ہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔متاثرہ فیملی کے حلف نامے میں کہا گیاہے کہ ملزمہ کو ضمانت دینے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، جو حادثہ ہوا تھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا، ہم نے بغیر کسی دباؤ کہ یہ سرٹیفکیٹ دیا ہے، ہم نے حلف نامے میں جو کچھ کہا ہے بالکل درست کہا ہے۔یاد رہے کہ بیس اگست کو کارساز روڈ کر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والی آمنہ عارف گھر میں سب سے چھوٹی اور لاڈلی تھی، والد نے اسے پاپڑ فروخت کر کے تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں