پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کر لی

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کر لی

پشاور ھائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کرلی.وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالتی احکامات پر گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور ھائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔پشاور ھائیکورٹ کے جسٹس فہیم ولی نے وزیراعلیٰ کے پی کی درخواست پر سماعت کی اور علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخواست کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں سے رجوع کریں، کسی بھی مقدمے میں درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے ایس ایچ او بہارہ کہو کو حکم دیا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود علی امین گنڈا پور کو آج عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔وزیراعلیٰ کے پی طبیعت ناسازی کے باعث آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔اسکے علاوہ علی امین گنڈاپور نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کے خلاف سیشن عدالت اسلام آباد سے بھی رجوع کیا ہے۔علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کروانے کے لیے درخواست دائر کی، جس میں موقف اپنایا کہ علی امین گنڈاپور کی مقدمے میں بریت کی درخواست زیر التواء ہے،

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حکم نامے کے خلاف نظر ثانی منظور کی جائے اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ کو علی امین گنڈاپور کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں