اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 9اکتوبر کو ہونا تھے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں نئی قانون سازی کے باعث بلدیاتی الیکشن ملتوی کئےجاتے ہیں اسلام آباد بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بعد انتخابات روکے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے 29 ستمبر کو اسلام آبادمیں بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کروائی تھی جس پر اسلام آبادہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں