زرعی تعلیم و تحقیق حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، احسن اقبال
وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،زرعی تعلیم و تحقیق حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو سی پیک کے تحت زرعی شعبے میں 1000 ماہرین کی چین میں تربیت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر اور وزارت خوراک و زراعت کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، زرعی تعلیم و تحقیق حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر 1000 ماہرین کو چین بھیجا جا رہا ہے،
جدید خطوط پر استوار زراعت کے شعبے میں تربیت حاصل کریں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین وسائل اور بہترین اذہان موجودہیں،زرعی شعبےمیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے،امیدہے کہ تربیت کے لیے چین جانے والے 1000افراد ملک میں زرعی انقلاب کے معمار بنینگے۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن رانا تنویر حسین نے کہا کہ زرعی شعبے میں ترقی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے،زراعت کے شعبے میں اہداف کو حاصل کیاجائیگا.،زراعت میں روایتی طریقہ کاشتکاری کو تبدیل کرینگے.