حکومت کی 6 روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنٰیکی کوشش لیکن مسئلہ کیا آ رہاہے ؟ حیران کن انکشاف

حکومت کی 6 روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی کوشش لیکن مسئلہ کیا آ رہاہے ؟ حیران کن انکشاف

وفاقی حکومت نے بجلی چھ روپے یونٹ سستی کرنیکا 1 پلان تیار کر کے آئی ایم ایف سے شیئرکردیا ہے لیکن عالمی مالیاتی ادارے نے ابھی تک اسکی توثیق نہیں کی بلکہ اسکی مزید تفصیلات مانگ لی ہیں۔اس منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں 28سو ارب روپے کی فنڈنگ کا بندوبست کرینگی.مقامی انگریزی اخبار ’ ٹریبیون ‘ کی رپورٹ کے مطابق اس میں 14سو ارب وفاقی حکومت پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام سے کٹوتی، بجٹ میں بعض شعبوں کو دی جانے والی سبسڈیزختم ،کچھ کمرشل قرضے لیکر اور کچھ رقم سرکاری اداروں کے ڈیویڈنڈ (منافع سے نکال کرپورا کریگی

جب کہ باقی 14سو ارب روپے کی آدھی رقم چاروں صوبائی حکومتیں این ایف سی کے تحت ملنے والے اپنے حصے کی رقم سے کٹوائینگی.لیکن کے پی کی حکومت نے این ایف سی سے اپنے حصہ کی رقم دینے سے صاف انکارکردیا ہے،باقی صوبوں نے بھی ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔وزارت خزانہ بھی اس منصوبے کی اونر شپ لینے سے انکاری ہے تاہم وزیراعظم آفس اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔اس منصوبے کے تحت 28سو ارب روپے کی ادائیگی کرکے ناکارہ پاورپلانٹس کو بند کرا دیا جائیگا،

آئی پی پیزسے معاہدے ختم یا انکی شرائط میں نرمی کرائی جائیگی۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت کی سٹیک ہولڈرز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے اس منصوبے میں حصہ ڈالنے سے اس لئے بھی کترا رہے ہیں کیوں کہ 1 تو کے پی کے سوا باقی تمام صوبوں کے بجٹ پہلے ہی کنٹرول سے باہرہو چکے ہیں ،دوسرا یہ کہ اس پلان کا سارا فائدہ (ن ) لیگ کی مرکزی حکومت کو ہوگا۔

وفاقی حکومت نے 2سو یونٹ تک کے صارفین کو 51 فی صد تک عارضی ریلیف دے رکھا ہے لیکن اکتوبر تک انھیں بھی پوری ادائیگی کرنا پڑیگی.۔ پاکستان میں بجلی کی قیمت فی یونٹ اینڈ کنزیومرایوریج 44 روپے ہے جسے حکومت کم کرکے38 روپے یونٹ تک لانا چاہتی ہے۔ 301 سے 700 یونٹ تک کے صارفین مختلف قسم کے ٹیکسوں کو شامل کرکے 58 روپے یونٹ ادا کررہے ہیں۔اس سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 64 روپے فی یونٹ جبکہ کمرشل صارفین کو 76 روپے فی یونٹ بجلی خریدنا پڑتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں