این جی اوز کو کام کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ اسی ماہ ہونے کا امکان
وفاقی حکومت اگلے دو ہفتوں میں فیصلہ کریگی کہ آیا ایک درجن سے زائد بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں این جی اوز کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں این جی اوز کے معاملے پر بنائی گئی خصوصی کمیٹی کی صدارت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان تنظیموں میں وہ تنظیمیں بھی شامل ہیں جن کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے
اور انہیں دوبارہ رجسٹر کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔یا وہ لوگ جن کے حکومت کے ساتھ معاہدے ختم ہو چکے ہیں اور اب نئے معاہدے کی تجدید کے لیے درخواست دیتے ہیں۔ اجلاس میں داخلہ اور اقتصادی امور ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹریز، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تنظیموں کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست اور متعلقہ دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔ جبکہ سکروٹنی کا عمل 15 دن میں مکمل کر کے درخواست گزاروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔