پی آئی اے نے دوران پرواز تصویر اور ویڈیو بنانے پر پابندی کیوں عائد کی؟

پی آئی اے نے دوران پرواز تصویر اور ویڈیو بنانے پر پابندی کیوں عائد کی؟

پی آئی اے نے اپنی پروازوں پر موبائل فون سمیت کسی بھی کیمرے سے تصویریں کھینچنے اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے پابندی کے اس فیصلے پر عملدرآمد بھی شروع کردیا گیا ہے، تاہم اس ضمن میں ابھی اتنی سختی نہیں برتی جارہی ہے،

پی آئی اے ترجمان کے مطابق یہ پابندی یہ پالیسی پاکستان کے ہوا بازی کے ضوابط کے مطابق ہے۔جہاز پر مسافروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوصلہ شکنی کے ضمن میں پی آئی اے نے مسافروں کو پابندی کی یاد دہانی کے باقاعدہ اعلانات جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں۔پی آئی اے کے مطابق پرواز کے دوران ساتھی مسافروں، کسی واقعہ اور کوئی ایسی ویڈیو یا تصاویر جو ہراسانی اور غیر اخلاقی حدود کے زمرے میں آتی ہو

اس عمل کو کیمرے میں محفوظ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی.میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن کے ذرائع کے مطابق یہ پابندی مسافروں کے تحفظ اور غیر مجاز ویڈیوز، فوٹوگرافی اور کسی بھی ہنگامی واقعات کو روکنے کیلئے عائد کی جارہی ہے، جسکے تحت بین الاقوامی پروازوں کی خاص طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے مراحل کی فوٹوگرافی پر سخت پابندی عائد ہوگی۔اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان نے وضاحت کی کہ مسافروں کے تحفظ اور غیر مجاز ویڈیوز یا فوٹو گرافی سے پیدا ہونیوالے کسی بھی ہنگامی واقعات کو روکنے کیلئے مذکورہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں