بلوچستان میں امن و امان کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

بلوچستان میں امن و امان کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(م ڈ) وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ وزیر اعلیٰ بلوچستان ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور دیگرحکام نے وزیراعظم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزراءاحسن اقبال، وزیر داخلہ محسن نقوی اور جام کمال بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں۔

وزیر اعظم شہبا شریف آج کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہبا زشریف کوئٹہ میں اپیکس کمیٹی کےاجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں