وفاقی کابینہ کی ریکوڈک کی سکیورٹی کیلئے 1 ارب951 کروڑ روپے کی منظوری

حالیہ دہشتگردی میں 50 سے زائد شہری شہید ہوئے، وزیرِ اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چند دنوں میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعات ہوئے، حالیہ دہشت گردی میں پچاس سے زائد شہری شہید ہوئے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل اور کرک میں بھی بے گناہ لوگوں کو شہید کیا گیا، تحریک طالبان کے دہشت گرد افغانستان سے آپریٹ کرتے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مؤثر آپریشن ہوئے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گرد سی پیک اور ترقی کے منصوبے روکنا چاہتے ہیں، دہشت گرد پاکستان اور چین کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بس سے اتار کر لوگوں کو شہید کیا، دہشت گردی کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، جس کیلئے افواجِ پاکستان کو تمام وسائل مہیا کریں گے۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا مقصد ملک میں خلفشار پیدا کرنا ہے،

دھشتگردوں کے مذموم ارادے ناکام ہونگے، خاک میں مل جائیں گے، ہمیں اپنے دشمنوں کو پہنچاننا ہو گا، دھشتگردوں کو شکست دینے کیلئے یکجا ہونا ہو گا۔انکا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین اور جھنڈے کو تسلیم کرنیوالوں سے بات چیت کے راستے کھلے ہیں، دشمن کے ساتھ نہ بات چیت ہوسکتی ہے، نہ نرم رویہ اختیار کیا جاسکتا ہے، دھشتگردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، کچھ بھی ہو جائے، دھشتگردوں کا مکمل خاتمہ ہو گا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بہت جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا اور صوبے کی صورتِ حال کا جائزہ لونگا،

دھشتگردوں کی غلط فہمی ہے کہ وہ بے گناہوں کو قتل کر کے اپنی دھاک بٹھا سکتے ہیں۔وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کی مد میں 1 ارب951 کروڑ روپے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان کو سیکیورٹی کی مد میں 1 ارب 951 کروڑ روپے دیے جائینگے،اسکے علاوہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 اگست کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں